![]() |
image by pixabay |
اردو ادب کے پانچ نامور شعراء کی رائے میں محبت کیا ہے؟
محمد ابراہیم ذوق استاد بہادر شاہ ظفر
محبت ایک ایسا بوجھ ہے جسے صرف انسان ہی اٹھا سکتا ہے۔
محبت ایک آگ ہے جو جسم کے اندر لگتی ہے اگر یہ آگ نہ بجھے تو پھر دل وجگر جلنا شروع ہوجاتے ہیں۔ محبت ایک صیاد ہے دل کا ایک مرتبہ شکار لے کر پھر دل آزاد نہیں ہوسکتا۔
محبت مرض ہے جس کا علاج شراب نہیں، شربت لب میگوں میں ہے۔
خواجہ میر درد
محبت کی دواقسام ہیں
i.مجازی
ii۔ حقیقی
مجازی:وہ محبت ہوتی ہے جس میں ایک انسان دوسرے انسان سے محبت کرتا ہے۔ اس میں احساسِ جسم موجود رہتا ہے اور جسمانی وصل کی چھپی ہوئی آرزو محبت کے وجود کو سرشار رکھتی ہے اور اس محبت کی نوعیت یہ کہ جب وصل محبوب ہوجاتا ہے تو اس میں وہ شدت اور تڑپ باقی نہیں رہتی۔ یہ محبت عارضی ہوتی ہے۔
حقیقی:۔یہ محبت بے لوث ہوتی ہے۔ اس میں وصل کی تڑپ، اضطرار کی کیفیت و سرشاری وہی ہوتی ہے۔ مگر وصل جسمانی کی آرزو نہیں ہوتی یہ محبت اللہ کےلئے ہوتی ہے۔
مرزا اسداللہ خان غالب
محبت آتش ہے،، جو لگنے سے نہیں لگتی، لگ جائے تو پھر بجھانے سے نہیں بجھتی۔
محبت درد کی دوابھی اور درد بے دوا بھی ہے۔
خواجہ حیدر علی آتش
محبت ایک زہر ہے، جسے پینے کے بعد سکون مرجاتا ہے۔ دنیاکی نعمتیں تلخ ہوجاتی ہیں۔ محبت شراب ہے جسے پی کی جفا وفا لگتی۔ خطا ادا لگتی ہے۔ محبت ایسا شہر ہے۔ جس میں خوشی کا داخلہ ممنوع ہے۔ آجائے تو فوراًنکال دی جاتی ہے۔ پھر بھی محبت سے بڑھ کر کوئی شے نہیں۔
احسان دانش
محبت کائنات میں ہرجا ہےکارفرما۔ زمین میں آسمان میں، گل میں، شبنم میں کہکشاں میں، کلیوں کے پسینے میں محبت کی بو ہے۔ ستاروں میں،محبت چمک رہی ہے، بہار میں محبت ہی پھول کھلاتی ہے، زندگی مین نور محبت کی وجہ سے ہے، محبت کو اضطراب میں سکون ملتا ہے۔ محبت ہی روکتی ہے گولیاں بڑھ بڑھ کے سینوں پہ ،
محبت کھیلتی ہے سورماؤں کی جوانی سے۔
محبت کو کوئی طاقت مسخر کر نہیں سکتی
محبت غیرفانی ہے، محبت مر نہیں سکتی
کتاب کا نام:محبت کیا ہے؟
مصنف: جناب مختار احمد شاہ