یہودی نے حضرت علی المرتضیٰ سے کہا کہ اللہ ہی آپ کا محافظ ہے تو کسی بلند قلعہ سے چھلانگ لگائیے تاکہ مجھے آپ کے ایمان کا پتہ چلے؟

husneurdu. Hazrat Ali, Ali, Knowledge, Urdu Knowledge, Ilm, eman,
image by pixbay

اللہ تعالیٰ پر یقینِ کامل کی حقیقت

ایک دفعہ ایسا ہوا کہ ایک یہودی حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں پیش ہوا اور کہا:

اے علیؓ! اگر آپ کو اس امرکا یقین ہے کہ اللہ تعالی ہی آپ کا محافظ و نگہبان ہے تو آپ کسی بلند قلعے یا پھر کسی انتہائی اونچے مکان کی چھت سے اپنے آپ کو گرا دیں تاکہ میں بھی یقین کرسکوں کہ آپ کو اپنے اعتقادو یقین پرخالص بھروسہ ہے۔

حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہ نے ارشاد فرمایا:

اس میں کوئی شک نہیں کہ مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالی میری حفاظت کرنے والا ہے لیکن بندے کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ امتحان کے ذریعے اللہ تعالی کی آزمائش کرے۔ یہ بات تو اللہ تعالی کی شان میں سخت گستاخی ہوگی۔ جس کا نتیجہ تباہی و بربادی کے علاوہ کچھ بھی نہیں نکلنے والا۔آزمائش کا استحقاق تو صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی عظیم ذات کے پاس ہے کہ وہ اپنے بندوں کو آزکردیکھے۔ میں تو بنا کسی دلیل و حجت کے اس امر پر یقینِ کامل رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہی میری حفاظت فرماتے ہیں۔

یہودی نے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہ کی پر از حکمت دلیل سنی تونادم ہو کراپنی راہ چل دیا۔

اس حکایت سے یہ سبق ملتا ہے کہ انسان کو اللہ تعالیٰ کی پاک ذات پر کامل اِیمان اور یقین رکھنا چاہیے کہ موت و حیات اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے اورجانتے بوجھتے موت کے منہ میں چھلانگ لگا دینا ہرگز دانائی کی بات نہیں۔




کتاب :حکایات رومی

مصنف: مولانا جلال الدین رومیؒ

2 تبصرے

جدید تر اس سے پرانی