کڑاکے کی سردی میں ہمارے دانت کڑ کڑ کیوں بجتے ہیں؟

why in cold we grind teeth. simple science, shivering
image by pixabay
سوال: سردیوں میں ہمارے دانت بجنے کیوں لگتے ہیں؟

جواب:ہمارا جسم ہمیشہ اپنے اندرونی درجہ حرارت کو مناسب حالت (Optimum Temperature) پر رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ ٹھیک اسی طرح درجه حرارت بڑھنے پر اس درجہ حرارت کو نارمل کرنے کیلئے ہمارا جسم پسینہ خارج کرتا ہے، ہمارا جسم اس وقت بھی چند اقدامات اٹھاتا ہے جب ہمارا جسمانی درجہ حرارت کم ہونے لگے۔

اصل میں جس وقت بیرونی درجہ حرارت کافی کم ہوتو ہمارے جسم کا اندرونی درجہ حرارت بھی کم ہونا شروع ہو جا تا ہے۔ جیسے ہی ہمارا جسمانی درجہ حرارت کم ہونے لگے تو ہمارا دماغ فوراً درجہ حرارت میں اس تبدیلی کے خلاف مزاحمت کرتا ہے اور جسم پر کپکپی طاری کر دیتا ہے تا کہ اندرونی درجہ حرارت کو اس کی نارمل سطح پر برقرار رکھا جا سکے۔ اس دوران دوسرے اعصاب (Muscles) کی طرح چہرے کےعصاب (Facial Muscles) بھی کپکپانے لگتے ہیں (Shivering)کبھی کبھار اس کپکپی کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ ہمارے دانت آپس میں زور زور سے ٹکرانے لگتے ہیں جس کی آواز ہم باآسانی سن سکتے ہیں۔




کتاب: ایک لفظ کیوں

مصنف: جناب مزمل حسین کورائی صاحب

3 تبصرے

جدید تر اس سے پرانی