![]() |
images by pixabay |
جواب: ہمارے جسم کا مناسب اندرونی درجہ حرارت (optimum Temperatrure) 98.6 ڈگری فارن ہائیٹ ہے۔ لیکن جب ہم ورزش کریں یا ہمارے اردگرد موجود ماحول کا درجہ حرارت بڑھ جائے تو ہمارے جسم کا اندرونی درجہ حرارت بھی بڑھنے لگتا ہے۔ جیسے ہی ہمارے جسمانی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے تو ہمارا دماغ اور ہمارے جسم میں موجود پسینے والے غدودوں (Sweat Glands) کو پسینہ خارج کرنے کا پیغام بھیجتا ہے تا کہ جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول کیا جا سکے۔ ان پسینے والے غدودوں سے (جن کی ایک نارمل انسان میں تعداد تقریبا 25 لاکھ ہوتی ہے) پسینہ ہماری جلد میں موجود مساموں کے ذریے جسم سے باہر آ جاتا ہے۔
جلدی سطح پر آنے کے بعد پسینہ مائع حالت سے بخارات میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ تبخیر کا یہ عمل (Evaporation) ہمارے جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں بہترین معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم جتنی زیادہ ورزش کرتے چلے جائیں یا ہمارے اردگرد بیرونی ماحول کا درجہ حرارت جتنازیا دہ ہوتا چلا جائے، ہمیں پسینہ بھی اتنا یاد آتا چلا جا تا ہے۔
کتاب: ایک حرف کیوں
مصنف: جناب مزمل حسین کورائی صاحب