حمد باری تعالیٰ

 حمد باری تعالیٰ

فاطمہ کنیز ( بہاولنگر)

دل میں تیری ہی یاد ہے اےرب ذوالجلال۔

تو ہی میری آواز ہے اے رب ذوالجلال۔


تو ہی میرا رکوع ہے تو ہی میرا سجود۔

تو ہی میری نماز ہے اے رب ذوالجلال۔


تو ہی میرا سکون ہے تو ہی میرا قرار۔

تو ہی میرا جہاد ہے اے رب ذوالجلال۔


دل میں تو بسا بھی ہے آ نکھوں سے تو عیاں بھی ہے۔ 

تو ہی تو میرا پیار ہے اے رب ذوالجلال۔


تیرے بھروسے پر ہی جی رہی ہوں میں۔ 

تو ہی تو میری آ س ہے رب ذوالجلال۔

آپ کی رائے

جدید تر اس سے پرانی