جہد مسلسل

Image by pixabay



ثمرفاطمہ (شکرگڑھ)

زندگی جہد مسلسل کا دوسرا نام ہے.ہر انسان کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں.کبھی خوشیوں کی برسات ہوتی ہے تو کبھی غم کے بادل بھی چھا جاتے ہیں . لیکن زندگی لگاتار اپنی ڈگر پر رواں دواں رہتی ہے رکتی نہیں.اچھے برے دن آتے ہیں اور گزر جاتے ہیں.

          ہر انسان اپنی زندگی میں جدوجہد کرتا ہے لیکن ہر کسی کی کوشش دوسرے سے مختلف ہوتی ہے.اگر ایک انسان کچھ پانے کے لیے زندگی سے لڑ رہا ہے تو دوسرا وہ جو اسے بچانے کے لئے مزید ترقی پانے کے لئے ڈٹا ہوا ہے. آپ نے وہ مشہور مقولہ تو سنا ہوگا کہ "حرکت میں برکت ہے"  اگر اللہ تعالی نے ہمیں ایک وقت کا رزق دیا ہے تو دوسرے وقت کے لئے ہم کوشش کرینگے کوئی ہاتھ پاؤں چلائیں گے تو رزق کی تلاش کر سکیں گے .گھر بیٹھے ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کے کچھ نہیں ہوگا. انسان اشرف المخلوقات ہے آج اس نے اپنے استعمال کے لئے ایسی ایسی چیزیں بنا ڈالی ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے. ایسی آسانیاں پیدا کر دی ہیں کہ کوئی کام مشکل نہیں رہا . یہ سب انسان کی جدوجہد کے نتائج ہیں. سارا دن آرام کرنے سے انسان ناکارہ ہو جاتا ہے. اپنی زندگی میں کچھ مقاصد بنائیں اور ان کے حصول کے لئے گامزن رہیں. زندگی چلتے رہنے کا نام ہے زندگی کی مثال بہتے پانی سی ہے چلتا رہے تو ٹھیک ورنہ ٹھہرا پانی بدبو چھوڑ جاتا ہے. کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے نا کہ 

 "نہ ہو جس میں انقلاب موت ہے وہ زندگی"

آپ کی رائے

جدید تر اس سے پرانی