"لوٹنا اسی کی طرف "

 

image by Pixabay 


مہرالنساء انور چند ھڑ

مدھریانوالہ کالر 

ضلع گوجرانوالہ 


        

ہم اشرف المخلوقات ہیں اللہ تعالی نے انسانوں کو کل کائنات چرند، پرند،حیوانوںں،جانوروں وغیرہ پر فوقیت دی ہے ۔ہم چاہے جہاں بھی چلے جائیں جتنی مرضی ترقی کرلیں چاہے جتنے مرضی  بڑے اور نامور ہو جائے جتنی اونچی اونچی  منزلیں حاصل کر کے خود کواعلی  تربیت یافتہ بنا لیں ۔لیکن ہم اسی خدائے تعالی کے محتاج ہیں اور اسی کے رہیں گے ۔ہمیں یہ تمام تر بلندیاں کامیابیاں عزت رتبہ ترقی دولت شہرت مقام حتیٰ کہ  ہر چیز اسی کے سامنے جھکنے سے حاصل ہوگی۔اس خالق نے ہمیں پیدا کیا پھر ہم پر بے شمار انعامات کی برسات کی ۔ہم اس کا شکر بجا لاتے ہیں ۔ہمیں خوشی ہو تو  اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں اور غم میں بھی اسے خدائے واحد سے التجائیں کرتے ہیں ۔سجدہ و رکوع ،صدقہ و خیرات غرض ہماری  ہر چیز ہمارے رب سے جڑی ہوئی  ہے ۔پریشانی ہو یا گناہوں کی بخشش کا سلسلہ خوشی ہو یا دعاؤں کی قبولیت کا انتظار آزادی ہو تو خدا کا شکر بجا لاتے ہیں  اور غلامی ہو تو اس سے نجات کے لئے بھی زیادہ ببر کے سلسلے جایا کرتے ہیں ۔غرض کہ ہماری زندگی کا اک اک پہلو ہمارے خدا تعالی سے جڑا ہوا ہے پھر ہم کیسے اس ذات باری تعالیٰ سے دور رہ سکتے ہیں۔ تو پھر انسان کس چیز کے بلبوتے پر اتنے غرور وحسد میں رہے؟ہمارے لہجے کی یہ تلخیاں ،اختلافات سب عارضی چیزیں ہیں ۔انسان آج ہے تو کل نہیں ۔ہم تو اس بات سے بھی ناواقف ہیں کہ اگلا سانس بھی آئے گا کہ نہیں ۔اور  پھر یہ تکبر حسد کیسا ۔ جب ہم جانتے ہو کہ لوٹنا اسی کی طرف ہے تو پھر بوسیدہ ہڈیاں ہو یا چمکتا کفن  قبر اندھیری ہو یا روشن لوٹنا وہی ہے۔ لہذا آپ نے قبر کو روشن بنائیں اور اپنے خدا سے رجوع کریں ۔ اس سے پہلے کہ وہ ہمیں اپنی طرف خود بلائے اس کی طرف لوٹ جائیں ۔ اپنی دنیا اس طرح بنائے کہ دنیا میں بھی بھلائی مل جائے اور اس کا آخرت میں بھی اجر ملے ۔اللہ پاک اجر  کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین )۔

15 تبصرے

جدید تر اس سے پرانی