آپ کسی کوسفر کا وقت بتاتے ہوئے کس بات کو نہیں دیکھتے جس وجہ سے آپ کا جواب غلط ہوتا ہے!!حکمت کی بات ہے!!!

راستہ، منزل، چال، حسن اردو، اردو, urdu, study
جب آپ سےکوئی یہ پوچھتا ہے کہ فلاں مقام تک کتنا فاصلہ ہے تو آپ کا جواب کیاہوتاہے؟ اور یہ کہ ہربارآپ کا جواب کیوں غلط ہوتا ہے۔۔۔
ایک شخص نے لقمان سے پوچھا شہر تک کتنا فاصلہ رہ گیا ہے؟
تو حضرت لقمان نے کہا کہ چل کر دکھاؤ۔
وہ شخص تھوڑی دورچلا تھا کہ لقمان نے آواز دی اور کہا۔
"دوپہروں میں شہرتک پہنچوگے۔"
اس شخص نے پوچھا کہ آپ نے یہ مختصر جواب پہلے ہی کیوں نہ بتا دیا؟
حضرت لقمان نے کہا۔
پہلے مجھے تمہاری رفتار کا اندازہ نہیں تھا، تمہارے قدم اٹھانے کی رفتار کا صحیح اندازہ کیے بغیر وقت کا اندازہ نہیں کر سکتا تھا۔ اب میں نے تمہارے قدم اٹھانے کی رفتار کا صحیح اندازہ لگا لیا، تو شہر تک کی مسافت سے موازنہ کیا تو میں سمجھ گیا کہ تمہیں شہر تک پہنچنے کے لیے دو گھنٹے لگیں گے۔



کتاب کا نام: حکایات حضرت لقمان حکیم
مصنف:علامہ مفتی محمد فیاض چشتی

1 تبصرے

جدید تر اس سے پرانی