![]() |
image by pixabay |
سوال: ایلفی اپنی بوتل میں کیوں نہیں سوکھتی اورچپکتی؟
جواب: ایلفی اشیاء سے صرف اسی وقت ہی چپک سکتی ہے جب وہ ہوا سے تعامل (React) کرے۔ دوسرے الفاظ میں اگر ہوا نہ ہوتو ایلفی اشیاء سے چسپاں ہونے(چپکنے) کی صلاحیت کھو دیتی ہے۔ پس ایلفی کو بوتل میں بھرتے وقت بوتل میں سے ساری ہوا خارج کر دی جاتی ہے اور یوں، ہوا کی عدم موجودگی کے باعث ایلفی بوتل کے اندر نہیں چپک سکتی۔ لیکن پھر جب آپ بوقتِ ضروت استعمال کیلئے بوتل میں سے ایلفی نکالتے ہیں تو آپ نوٹ کرتے ہوں گے کہ تب وہ اپنی بوتل کے اوپری حصے پہ چپک جاتی ہے۔ کیونکہ اس وقت وہ ہوا کے ساتھ تعامل کر رہی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں ہر مرتبہ سوئی کے ذریعے بوتل کا سوراخ دوبارہ نکا لنا پڑتا ہے۔
(ایلفی کے اس عمل کا تجربه ایفلی کی بوتل کو کاٹ کے بھی کر سکتے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ جیسے ہی آپ ایلفی کی بوتل کوبیچ میں سے کاٹتے ہیں، اس کے چند لمحات کے اندر اندر ایلفی بوتل کے اندر ہی سوکھنا شروع ہو جاتی ہے۔)
کتاب: ایک حرف کیوں
مصنف: جناب مزمل حسین کورائی صاحب