آسمان پریمی ہے اور زمین محبوبہ تو کیا سورج کی گرمی آتش ہجر ہے؟ بیان محبت کا ایک انوکھا انداز۔۔۔

love sky earth husn Urdu Story, urdu articles

زمین اور آسمان کی محبت کا بیان

لکھنے والے نے جب آسمان اور زمین کو محب و محبوب کی صورت میں دیکھا تو تو عشق کی لائبریری سے کونسے الفاظ وارد ہوئے۔

۔۔۔زمین محبوبہ ہے اور آسمان پریمی۔۔۔۔۔ آپ کھلی جگہ پر جا کر دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ وہ اسے دیکھنے کے لئے کمان کی طرح جھکا ہوا ہے۔ آسمان زمین سے بہت پیار کرتا ہے۔

روایت کے مطابق آسمان بھی محبوبہ کی بے اعتنائی کا شکار رہتا ہے۔ آتش ہجر نےآسمان کو جلایا ہے۔ تنگ آ کر آسمان جب اپنا داغ دکھاتا ہے، اشارہ ہے آفتاب کی طرف۔ اس داغ کی گرمی سے زمین کا حسن جلنا شروع ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ ہر شے سوکھ جاتی ہے۔

زمین کی رگوں سے خون تک آتشِ عشق ختم کرنا شروع کر دیتی ہے۔ مگر آخرمحبوبہ ہے۔ مُحب کورحم آ جاتا ہے۔ وہ رو پڑتا ہے کہ داغ جگر کیوں ظاہر کیا۔ خوب روتا ہے اس کے آنسو زمین کے اندر خوشی کی لہر دوڑا دیتے ہیں۔

زمین خوش ہو جاتی ہے اور اپنے جگر کے خون سے رنگ کر روزانہ آسمان کو گلاب کا پھول پیش کرتی ہے۔ طرح طرح سے خوشی کا اظہار کرتی ہے۔

زمین کے اندربڑی کشش ہے۔ واقعی محبوبہ کے اندر بڑی کشش ہوتی ہے۔ زمین کی ہر شے اس سے بڑی محبت رکھتی ہے۔ آپ کوئی چیز اوپر آسمان کی طرف پھینکیں ایک لمحہ زمین سے جدائی برداشت نہ کرے گی فوراً زمین کی طرف کشش شروع کر دے گی اور زمین سے مل کر ہی دم لے گی۔ الله تعالی کی زمین سے بہت محبت کرتا ہے اس نے سب قیمتی خزانے زمین کو عطا کر دیے ہیں۔۔۔۔



کتاب کا نام: محبت کیا ہے؟

مصنف: جناب محمد مختار شاہ صاحب

4 تبصرے

جدید تر اس سے پرانی