محبت


 سدرہ شہزادی

(سیالکوٹ)

محبت

محبت ایک خوبصورت احساس ہےجذ بہ ہے۔ایک لال گلاب کی مانند ہے جب پھول کھلتا ہےتوفضا میں بہار آجاتی ہےہرسو اسکی خوشبو پھیل جاتی ہے۔ہر طرف خوشی کا سماں ہوتا ہے۔

محبت جب دلوں میں گھر کرتی ہے تواینٹ کے بنے مکان جنت کا گہوارہ بن جاتے ہیں۔محبت ہی وہ دلفریب احساس ہے جس سے  انسان  کو اشرف المخلوقات کا درجہ ملا۔

محبت خدا کی بہت بڑی نعمت ہے اپنے بندے پر۔اگرمحبت کا یہ عنصر انسان سے ختم کردیا جائے تویہی انسان وحشی درندوں سے زیادہ خطرناک بن جائے۔محبت ہی انسان کو انسان بناتی ہے۔

خدا اورنبی سےمحبت دنیاوآخرت میں کامیابی کی بہترین ضامن ہے۔والدین کی محبت اور شفقت زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔ہمارےفوجی جوان حب الوطنی کے جذبے سے سر شار جام شہادت نوش کرنےکو ہردم تیار رہتے ہیں۔

محبت کے کئی رنگ اور روپ ہیں اور اس کےہر رنگووروپ ،احساس اور جذبے کی لذت انسان کی زندگی کو آسان اور خوبصورت بنادیتی ہے۔

1 تبصرے

جدید تر اس سے پرانی