بھروسہ

image by pixabay


 حافظہ کوثر خورشید (رحیم یار خان)


بھروسہ ایک ایسا لفظ ہے جس سے انسان کے دل کا بوجھ تکلیفیں سب ختم کر دیتا ہے  مطلب انسان جس پر وہ بھروسہ کر کے سب کچھ بنا سوچے سمجھے اپنے دل کا حال اپنے راز بتا دیتا ہے کے یہ میرے راز کو راز رکھے گا پر ایسا کچھ نہیں ہوتا اس دنیا میں کوئی کسی پر یقعین نہیں کرتا کوئی کسی کا ساتھ نہیں دیتا اس دنیا میں سب جھوٹے رشتے سب بس ایک دوسرے کی غلطیاں ڈھونڈنے سب کو نیچا دیکھنے کی تلاش میں ہوتے ہیں لیکن ایک رشتہ ہے ایسا جس پر آپ بھروسہ کر سکتے ہیں وہ ہے آپکے والدین  جو آپکوں کبھی گرنےنہیں دے گے گرو گے تو بھی تھام لے گے ایک بات بتاے اپنی زندگی کا بھروسہ ہے آپ سب کو نہیں نا کب کس وقت ساتھ  چھوڑ دے کوئی نہیں جانتا پھر دوسرے پر بھروسہ کیسے کر لیتے ہمیں تو اپنے اگلے پل کا نہیں پتا ہوتا کے کب کس وقت کیا ہو جاے یہ دنیا فانی ہے بھروسہ کرنا ہے تو اس کی ذات پر کرو جو کبھی کسی کو دھوکا نہیں دیتا کسی کو بے آسرا نہیں کرتابھروسہ کرو اس کی ذات پر جو تمہیں کبھی گرنے نہیں دیتا بھروسہ کرو اس کی ذات پر جو تمہارے ہر مشکل وقت میں تمہارے ساتھ کھڑا رہے گا جو تمہیں کبھی بے یاروں مدد گار نہیں چھوڑے گا چاہے کوئی خوشی ہوں دکھ ہوں تکلیف ہوں وہ ہمیشہ تمہارے ساتھ کھڑا رہے گا جانتے ہے وہ ذات کونسی ہے وہ اللہ پاک کی ذات اسکی ذات پر بھروسہ کرنے والا کبھی زندگی میں ناکام نہیں ہوتا اسکی ذات پر بھروسہ کرنے سے نا کبھی کوئی تکلیف ملے گی نا کوئی دکھ نا کبھی تمہیں نا امید کرے گا خدا ہے انسان نہیں جو تمہیں  دھوکا دیں یا نا امید کرے یہ سب تو انسان کی فطرت ہے آپ چاہتے ہے کے اپکے ساتھ کوئی مخلص ہوں تو پہلے خود کو اس قابل بناے کے کوئی آپ پر یقعین پھر دوسروں سے اسکی امید رکھنا کیونکہ بھروسہ کرنے میں تو سالوں لگ جاتے ہے لیکن ٹوٹنے میں ایک منٹ نہیں لگتا اس وقت صرف بھروسہ نہیں انسان خود ٹوٹ کر رہ جاتا ہے تب اس کو سمجھ نہیں آتی کے وه کیا کرے تب اس کو ایک ہی ذات نظر آتی ہے وہ ہے خدا کی ذات یہی تو ہمارا سچا پکا مخلص رشتہ ہے

1 تبصرے

جدید تر اس سے پرانی