وفا اور محبت

image by pixabay


 وفا اور محبت 

عشرت صدیق( ملتان)

حجلہ عروسی میں بیٹھی وہ رو زارو قطار رو رہی تھی بچھڑنے کا غم تھا تو ساتھ ہی تشکر سے آنکھیں لبریز ہو رہی تھیں کہ آج اس نے شہید کی بیوہ کا رتبہ پا لیا تھا -اس کی پاکیزہ محبت نے اپنی مٹی سے وفا اور محبت کا حق ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا -شاہ ظل اور نوفل بچپن سے ہی ایک دوسرے سے  دیوانگی کی حد تک محبت کرتے تھے اب جب وصل کی گھڑی آئی تو مٹی سے وفا کرتے ہوئے شاہ ظل نے آرمی یونیفارم میں اپنی نئی نویلی دلہن کی پیشانی پر محبت کی مہر ثبت کرتے ہوئے خمار آلود لہجے میں کہا " نوفل تم میری زندگی میری محبت ہو لیکن وطن سے وفاداری میرے خون میں شامل ہے زندگی رہی تو پھر ملیں گے میں رہوں یا نا رہوں اپنا خیال رکھنا -

آپ کی رائے

جدید تر اس سے پرانی