نکاح مطلب ایک ایسا پاک اور مقدس رشتہ جسے دنیا کے دوسرے تمام رشتوں سے برتری حاصل ہے۔ آج کے اس دور میں لوگ ماڈرن تو ہو رہے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ نکاح جیسے مقدس رشتے کی بے حرمتی کریں۔
اس ماڈرن دور میں جب ملالہ یوسف زئی جیسی لڑکیاں کہیں کہ نکاح ضروری نہیں تو کیا لگتا ہے آپ کو؟؟ نکاح ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ اور ہم یہ بات کہ کر امنہ ایک مقدس رشتے کی توہین بلکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے خلاف جائیں؟ یہ ایک ایسا اٹوٹ رشتے کی مانند ہے جو مفبوظ دیوار کی مانند دنیا میں آنے والی تمام مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔ ہم جتنے بھی ماڈرن کیوں نہ ہوں مگر اس بات کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ ایک نامحرم سے محبت دنیا سے چھپ کر کرتے ہو کہ کہیں دنیا والوں کو پتہ چل گیا تو کیا کہیں گے لیکن اگر اسی نامحرم سے نکاح کر کے اسے ہمیشہ کے لیے اپنا محرم بنالو۔ تو جانتے ہو پھر رشتے کی قدرو قیمت کیا ہو گی۔ نکاح ایک ایسا پاک رشتہ ہے جس کا کوئی جاب نہیں جو دو لوگوں کو ایک جان میں چھپا کر رکھنے کی طاقت رکھتا ہے۔ جو دو جسموں کو ایک روح میں سمو سکتا ہے۔ جو دو نامحرم لوگوں کو این پاک ، خوبصورت اور دلکش انداز میں جینا سکھا دیتا ہے۔ رو پھر ہم یہ کیسے کہہ سکتے کہ نکاح ضروری نہیں؟؟
نکاح بے حد ضروری ہے ایم مقدس رشتے کے لیے ایک خوبصورت اور اٹوٹ رشتے کے لیے روح کا تعلق جوڑنے لیے دو روحوں کو ملانے کے لیے اپنی محبت کو ایک خوبصورت مقام دینے کے لیے ایک بے مقصد اور بے کار رشتے سے نکل کر ایک خوبصورت اور پاک رشتے کے لیے ضروری ہے نکاح۔
نکاح خالی پیپر پر دستخط کرنے کا نام نہیں، دو لوگوں کے پیپر پر دستخط کرنا نکاح نہیں۔ بلکہ دو لوگوں کو یکجا کرنے کا نام ہے عشق تمام ہونے کا نام ہے مستقل طور پر کسی ایک کا بن جانے کا نام ہے۔ اور پھر ساری زندگی اسی کی عزت و احترام میں ڈوب جانے کا نام ہے۔مختصراً یہ کہ نکاح کے بغیر رشتے کا کوئی وجود نہیں۔ نکاح مقدس ہے کیونکہ یہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔