Image by
pixabay
فاطمہ کنیز (بہاولنگر)
"جب تم اپنے آپ کو پہچان لو گے ناں؛توتمہیں رب مل جائے گا اور جنہیں رب مل جائے وہی عشق کی معراج کو پالیتے ہیں۔
اور پتا ہے؛ اللہ والے کیسے ہوتے ہیں؟نرم لہجہ؛عاجزوانکسار؛صرف عبادت گزار نہیں بلکہ پرہیز گار بھی؛عشق پتا کیا ہے؟محبوب کی رضا پر سر تسلیم خم کر دینا؛وہ جو کہے وہ کرنا؛ بحث کی گنجائش نہیں ہوتی؛یہ حق کس کا ہے؟اللہ کا؛ہاں!؛ صرف اور صرف اللہ کا؛"ہم نے سنا اور مان لیا"جو اپنے اس فرض کو پہچان لیتے ہیں؛ وہ خود کو پہچان لیتے ہیں؛پھر وہ نہ مغرور ہوتے ہیں؛ نہ ظالم؛ وہ محبوب کو خوش کرنے کیلئے تگ و دو کرتے ہیں؛ عشق بے حال نہیں کرتا سنوار دیتا ہے؛عشق سکون دیتا ہے؛ کیونکہ عشق اللہ کے خوف کا؛ اللہ کی یاد کا نام ہے۔اور خودی کی پہچان ہے۔