"وہی معتبر ٹہرا"

Image by pixabay



عمارہ آرزو
ڈسکہ


مان رکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ احساس سے بے بہرا لوگ تو کسی کا بھی فخر مٹی میں ملا سکتے ہیں لیکن ایک محبت کرنے والا انسان کیسے مان توڑ کے جاسکتا ہے۔ وہ تو فخر بنتا ہے نہ کہ وجود کی کرچیاں کرچیاں کر دے۔ اور پتا ہے اگر کسی ذات کا بھرم ٹوٹ جائے تو اس کا وجود پاش پاش ہو کر مختلف حصوں میں بٹ جاتا ہے۔ پھر وہی حصے ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جاتے ہیں کبھی نہ سمیٹے جانے کیلئے۔ یہاں تک کہ دل کی دھک دھک ختم ہونے کے قریب ہوتی ہے اور دماغ سائیں سائیں کر رہا ہوتا ہے۔ تمام خواہشات دم توڑ جاتی ہیں اور کہیں دل کی گہری کھائیوں میں جا سوتی ہیں۔ ارمان اس وجود کے ساتھ ہی منوں مٹی تلے دفن ہو جاتے ہیں۔ پس اس دنیا میں وہی معتبر ٹہرا جس نے کسی وجود کو نہیں ڈھایا ، اس کی چاہتوں کا بھرم رکھا اور خوش قسمت ہے وہ شخص جس کا مان رکھا گیا۔

آپ کی رائے

جدید تر اس سے پرانی