Image by pixabay
حافظہ کوثر خورشید
(رحیم یار خان)
صبر ایک پھل ہے ایسا پھل جو سب کو میسر نہیں ہوتا صبر تو ایسا پھل ہے جو اللہ پاک اپنے خاص بندوں کو اس سے نوازتا ہے صبر ایسا پھل ہے جو اللہ پاک اس کو نوازتا ہے جس سے وہ راضی ہوتا ہے جس کو اس کی قدرو قیمت کا پتا ہوتا ہے صبر ایسا پھل ہے جس کی لذت مٹھاس ایک مومن ایک اللہ والا ہی بتا سکتا ہے صبر بھی وہی لوگ کرتے ہے ہر مشکل میں کے ان کو اندازہ
ہوتا ہے کے الللہ پاک ہمیں اس سے بہتر سے نوازے گا صبر بھی وہی لوگ کرتے ہیں جن کو اس دنیا سے کوٸی لینا دینا نہیں ہوتا وہ تو بس اپنے اللہ کو پانا چاہتے ہے مومن تو ہر مشکلات کا سامنا ہنس کر کرتا ہے تاکہ وہ اپنے رب کو پا لے صبر مومن کا زریعہ نجات ہے اور منافق اور کافر کے لے قید جس کو برداشت کرنا اس کے بس کی بات نہیں وہ ہر بات ہر مشکل کام جاٸز یا نا جاٸز طریقہ سے کرنا چاہتا ہے جب وہ کر لیتا ہے تو خود کو بہت طاقتور سمجھتا ہے خوش ہوتا ہے ارے پاگل انسان یہ تو دیناوی خوشی ہے آخرت کا سوچو وہاں اصل جواب دہ ہونا ہے ہمیں کیونکہ وہی تو ہماری اصل زندگی ہے یہ تو عارضی ہے یہ تو امتحان گاہ ہے جس کی تیاری کے لے ہمیں یہاں بھیجا گیا ہے