Image by pixabay
تحریر؛ سیدہ الماس فاطمہ شہر کراچی علاقہ بفرزون
الّٰلہ تعا لیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام سے لے انبیائے کرام سے صحابہ کرام تک سلسلہ جاری ہے اللہ ربّ العزت نے انسان کو اشرف المخلوقات پیدا کیاہے تمام جہانوں کا پالنے والا ہے پوری کائنات تخلیق کی ہے اللہ تعالی کے احکامات کو پورا کرنا ہر انسان کا فرض ہے ہمارے حکمران کو چاہیئے کہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں جس طرح اورکاموں کو انجام دیا ہے ہر دور حکومت میں اکوئ نہ کوئ کام ہوتے آئے ہیں ہر دور میں ہر دورکے حساب سے مہنگائ اور حالات بدلتے ہیں بہرحال اس دور حکومت میں بھی اقدامات کیئے گئے ہیں ہسپتال قائم کیے گئےتھے کینسر کے مریضوں کے لیئے اور دیگر کاموں کو انجام دیا گیا ہے ہمارے معاشرے میں انصاف پسند حکمران کے ہوتے ہوئے اگر معاشرے میں انصاف نہیں ہوا تو ہمارے حکمران کو الّٰلہ تعالٰی کے آگے جواب دینا پڑے گا ہر انسان اللہ تعالٰی کے آگے جوابدہ ہے انسان کی نصیحت کے لیئے صرف ایک جملہ ہی کافی ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے جب انسان اپنا کوئ کام بھی کرے تو اس جملے کو یاد کر لے تو وہ گناہ سے بچ سکتا ہے ہمارے معاشرے میں بے گناہ قیدی قید ہیں بے گناہ قیدیوں کی رہائ کے لیئے اقدامات کیئےجائیں اگر کوئ بے گناہ قیدی کو پھانسی کی سزا سنا دی جائے یا پھر عمر قید کی سزا سنا دی جائے تو پھر اللہ تعالٰی کے آگے حکومت جواب دہ ہوگی قیامت والے دن فیصلہ ہو گا
( حدیث)
اَلظُلْم ظُلَُماتُ یَْومَ اْلقَِیامتِہ
ظلم قیامت کے روز اندھیروں کی صورت ہو گا