دعا

Image by pixabay



ازقلم سیدہ الماس فاطمہ  شہر  کراچی 

 علاقہ  بفرزون   

   دعا تمام عبادت کا مغز ہے دعا عبادت کا نچوڑ ہے جب انسان الّٰلہ تعالٰی کے آگے جھکتا ہےاور دعا کے لیئے ہاتھ اٹھاتا ہے اور فریاد کرتا ہے تو اللہ تعالٰی دعائیں ضرور سنتے ہیں الّٰلہ تعالٰی اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں دعا مانگنے میں جلدی نہیں کرنی چاہيے دعا

 ما نگنے میں زیادہ وقت  لگائيں  یہ نہیں کہیں  کہ ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتی قبول ہونے کا وقت ہوتا ہے صبر کرنا چاہيے الّٰلہ تعالی  اپنے بندوں کے لیئے جو زیادہ بہترین  ہے وہ چاہتے  ہیں  دعائيں کبھی رائیگاں نہیں جاتی رد  نہیں ہوتیں اگر کوئ دعا دنیا میں قبول نہیں ہوتی وہ آخرت میں ہوتیں ہیں آخرت میں انسان یہ تمنا بھی کرے گا کہ کاش دنیا میں میری ایک دعا بھی قبول نہیں ہوتی وہ دعائيں آخرت میں کام آتیں کیونکہ آخرت کی زندگی ہمیشہ کی ہے دنیا تو فانی ہے آخرت ہمیں کمانی ہے  ہمیں چاہیئے کے پم اپنی زندگی کا مقصد  آخرت کی فکر  دین کی خدمت بنالیں الّٰلہ تعالٰی ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے  

آمین یاربّ العالمین 

آپ کی رائے

جدید تر اس سے پرانی