Image by pixabay
ازقلم سیدہ الماس فاطمہ شہر کراچی
علاقہ بفزون
محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا ربّ سےمحبت بے لوث ہوتی ہے ربّ کی محبت عبادت ہے جوہمیشہ قائم ودائم رہتی ہے مخلوق سے محبت اللہ کی رضا کے لیئے کریں اور جب کوئ کام بھی کریں تو ہماری نیت خالص اللہ کی رضا حاصل کرنے کی ہو اور جب نفرت بھی کریں تو وہ بھی اللہ کے لیئے ہو ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے محبوب ہیں اور محبوب سے محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ ان کی سیرت مبارک اور سنتوں پر عمل کرنا چاہیئے ہمارے نبی علیہ السلام بہترین سیرت نمونہ بنا کر بھیجے گئے ہیں الّٰلہ تعالٰی نے کائنات میں بے شمار نعمتیں پیدا کی ہیں جنھیں ہم گن کر بھی تھک جائیں کائنات قدرت پرغور و فکر کریں محبت کا سبق حاصل کرنا ہے تو پھولوں سے جو شاخ سے جدا ہو کر کچھ دیر بعد مرجھا جاتے ہیں محبت کا سبق حاصل کرنا ہے تو سمندر سےسیکھیں جو لہروں کے ساتھ چلتا ہے قدرت کے بے شمار نظارے ہیں